Sunday, June 9, 2013

معاشرہ، سیاست، گورنینس اور سالمیت پر عوام کی رائے


یہ بےمثال تحقیق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اور غیراراکین نے اسلام آباد میں کی۔ تحقیق 'سروے' پر مبنی تھی جس کا طریقہ 'کنوينئینس سامپلنگ' تھا۔ سروے میں مشاہدے کے لئے سوالنامہ مرتب کیا گیا جو 'اردو' میں 38 سوالات پر مشتمل تھا، جن میں 5 سوالات 'ڈیموگرافکس' کے تھے۔ 

          پی ٹی آئی کے اراکین اور غیراراکین میں 2420 سوالنامے تقسیم کئے گئے؛ 1495 سوالنامے جمع ہوئے - جن میں 897 سوالنامے تجزئیے کے لئے قبول کئے گئے۔ اٹھارہ اور اس سے زیادہ عمر کے شہریوں کا انٹرویو کیا گیا؛ سروے 'ستمبر سے دسمبر 2011' اور 'جنوری سے دسمبر 2012' میں کیا گیا۔

سروے کے نتائج 

ہمارے معاشرے کو دس میں تین (٪30) شہری 'مطلب پرست' اور اتنی ہی تعداد (٪30) 'بے صبرہ/عدم برداشت' جبکہ صرف ٪5 'سخی' سمجھتے ہیں۔ اکثریت سمجھتی ہے کہ لوگ ہمارے معاشرے میں 'محنت' اور 'دیانت داری' سے زیادہ 'پیسے' اور 'عہدے' پر یقین رکھتے ہیں۔

آنے وا لے سال میں صرف ٪7 اپنے آپ کو 'زیادہ محفوظ' اور 'سماجی لحاظ سے پرسکون' جبکہ صرف ٪10 'اقتصادی لحاظ سے مستحکم' دیکھتے ہیں۔ چالیس فیصد سمجھتے ہیں ہمارے معاشرے میں لوگ 'کم آمدن/غربت' اور ٪35 'بے روزگاری' کی وجہ سے خود کشی کرنے پر مجبور ہیں۔

دس میں نو (٪90) شہری 'منتخب نمائندوں کے شاہانہ طرززندگی' کی مخالفت کرتے ہیں؛ 'عوام کا خادم' دس میں آٹھ سے زائد (٪83) شہریوں کا اسلامی فلاحی مملکت کے سربراہ کا تصور ہے جبکہ تقریباً دس میں نو (٪92) شہری 'حکومتی اخراجات میں کمی' کی حمایت کرتے ہیں۔ 

اپنی اولاد کی تعلیم کے بارے میں اکثریت (٪90) کا دھیان 'روائتی سندیافتہ تعلیم' کے برعکس 'اخلاقی اور شعوری پرورش' پر ہے / ہو گا؛ دس میں نو سے زائد (٪93) 'یکساں نظام تعلیم' کی حمایت کرتے ہیں۔ 

دس میں چھ (٪61) شہری احتجاج کرتے ہیں جب وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی دیکھتے ہیں جبکہ نصف سے زائد (٪55) کو سب سے زیادہ فکر 'انصاف' کی ہے؛ تقریباً دس میں چھ (٪57) شہری 'قانون کی بالادستی کا نہ ہونا' کو ہمارے "معاشرے میں" کرپشن کی اصل وجہ سمجھتے ہیں۔ 

تقریباً نصف (٪46) کا سیاست کا تصور 'حکومت کرنے کے سیاسی اصول' ہے۔ دس میں چھ سے زائد (٪64) 'سیاست میں بددیانتی' کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈالتے۔

بتيس فیصد کا سیاسی جماعتوں کا تصور 'پتلی تماشا'، ٪27 کا 'ادارے' اور ٪25 کا 'ایک فرد کی اجارہ داری' ہے۔ ایک چوتھائی (٪26) سیاسی جماعت کے 'نظریئے' اور تقریباً اتنی ہی تعداد (٪25) جماعت کے 'سماجی ترقیاتی پروگرام' کی بنیاد پر ووٹ ڈالتے ہیں۔ 

دس میں چھ (٪60) شہریوں کے ووٹ ڈالنے کی وجہ ان کا 'اپنا نقطہ نظر' ہے؛ دس میں آٹھ (٪80) آنے والے الیکشن میں ووٹ ڈالینگے جبکہ تقریباً دس میں سات (٪68) دوسری جماعت کوووٹ ڈالینگے اگر جس جماعت کی حمایت وہ کرتے ہیں عوام کے مسائل حل نہیں کرتی۔

ساٹھ فیصد شہری سیاسی جماعت کے دفتر تشریف لے جائينگے (گفتگو/بات چیت وغیرہ کے لئے) اگر انہیں مدعو کیا جائے۔

پاکستان کو ایک تہائی سے زائد (٪36) 'تقسیم' اور تقریباً اتنی ہی تعداد (٪35) 'غربت' کی طرف جاتا دیکھ رہے ہیں؛ پاکستان کے مختلف امور میں اکثریت 'کرپشن' کو پہلے درجے پر رکھتی ہے اور ٪38 'احتساب کے نہ ہونے' کو "گورنینس میں" کرپشن کی اصل وجہ سمجھتے ہیں۔ 

صرف ٪7 شہری سمجھتے ہیں 'حکومت اکثر اچھی کارکردگی دیکھاتی ہے' اور تقریباً دس میں نو (٪91) شہری سمجھتے ہیں 'حکومتی نمائندے پرواہ نہیں کرتے' کہ عام شہری کیا سوچتا ہے۔ دس میں چار (٪41) شہریوں کا سیاست دانوں کا تصور 'مفاد پرست' اور دس میں تین (٪30) کا 'مغرب کے اشاروں' پر چلنے والے ہے۔

اس اسلامی ریاست کی سالمیت کو ٪93 کے مطابق نقصان پہنچ رہا ہے؛ ٪51 سمجھتے ہیں "'سیاسی عدم استحکام' اور 'پالیسی مرتب کرنے میں مغرب کی مداخلت'" کی وجہ سے سالمیت کو نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ ٪39 سمجھتے ہیں صرف 'پالیسی مرتب کرنے میں مغرب کی مداخلت' کی وجہ سے سالمیت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ 

جن جوابدہ کے جواب میں "پالیسی مرتب کرنے میں مغرب کی مداخلت" شامل تھا ان میں ٪54 سمجھتے ہیں "'کٹھ پتلی حکومتی نمائندوں' اور 'ڈرون حملوں'" کی وجہ سے سالمیت کو نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ ٪39 سمجھتے ہیں صرف 'کٹھ پتلی حکومتی نمائندوں' کی وجہ سے سالمیت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ 

نصف سے زائد (٪55) متفق ہیں کہ پاکستان امریکہ کی (دہشت گردی کے خلاف) جنگ لڑتا آرہا ہے؛ ٪42 کے مطابق اس جنگ کا مقصد 'پاکستان کو غیرمستحکم' کرنا اور ٪45 کے مطابق 'مغرب کا مفاد' ہے۔ 

تقریباً تمام جوابدہ (٪98) پاکستان میں غیرملکی فوجی اڈوں کے حق میں نہیں ہیں اور تقریباً سبھی (٪97) پاکستان میں غیرملکی افواج کی موجودگی کی مخالفت کرتے ہیں۔ 

صرف ٪7 غیرملکی جنگی آپریشن (نیٹو کی طرز کے) میں تعاون اور اتنی ہی تعداد بجٹ مرتب کرنے میں مغرب (آئی-ایم-ایف) کی نگرانی کی حمایت کرتے ہیں۔ 

جوابدہ میں ٪54 کی رائے کے مطابق قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں سے 'جنگجو' اور 'شہری' دونوں جبکہ ٪43 کے مطابق صرف 'شہری' ہلاک ہوتے ہیں؛ تقریباً سبھی (٪97) حملوں کے خلاف ہیں۔ 

           تین چوتھائی (٪76) قبائلی علاقوں میں جنگجوؤں سے مذاکرات کی حمایت جبکہ اتنی ہی تعداد (٪77) علاقے میں پاکستان میلٹری آپریشن کی مخالفت کرتے ہیں۔ 


سروے رپورٹ:


Surveying Committee_facebook page:
https://www.facebook.com/SurveyingCommitteeIrw